- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا خطے میں تجارتی روابط بڑھانے کیلئے انتہائی اہم فیصلہ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ترکی اور ایران کیساتھ مل کر تینوں ممالک کے درمیان ٹرین سروس آپریشنل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
تینوں ممالک نے اسلام آباد، تہران، استنبول کارگو ٹرین سروس کی بحالی کیلئے اتفاق کیا ہے۔سروے اگلے برس آپریشنل کی جائے گی۔
اس حوالے سے استنبول میں اکنامک تعاون تنظیم کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان، ایران اور ترکی کے ریلوے حکام نے شرکت کی۔ میٹنگ میں طے پایا کہ تینوں ممالک تجارتی روابط بڑھانے کیلئے اگلے برس اسلام آباد، تہران، استنبول کارگو ٹرین سروس بحال کر لیں گے۔ سروس کی بحالی کیلئے ابتدائی کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
تینوں ممالک کے درمیان موجود ریلوے ٹریک پر متعدد ٹیسٹ رن کیے جا چکے جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ ٹریک کی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے۔ تاہم اب تینوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ کارگو ٹرین سروس کی بحالی کیلئے ایک دوسرے کے تعاون سے کام کیا جائے گا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.