• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13488
    Zaid
    Moderator

    پاکستان اور بحرین نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان اعلیٰ وفود کے تبادلوں کی مثبت روایت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ اتفاق رائے وزیراعظم عمران خان اور بحرین کے ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ کے درمیان آج ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران طے پایا۔

    ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

    وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

    عمران خان نے امیدظاہر کی کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہونگے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.