Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12824
    Zaid
    Moderator

    پاکستان اورسری لنکا نے جنوبی ایشیاءمیں امن وسلامتی اورمعاشی خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے وسیع البنیاد اورپائیداراشتراک عمل جاری رکھنے پراتفاق کیاہے۔

    یہ اتفاق رائے کولمبومیں وزیراعظم عمران خان اوران کے سری لنکن ہم منصب مہنداراجہ پاکسے کے درمیان معاونین کے بغیر ہونے والی ملاقات میں ہوا۔

     انہوں نے تجارت ،سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی،زراعت ،سائنس وٹیکنالوجی، سیکیورٹی، دفاعی تعاون، ثقافت اورسیاحت کے شعبوں میں مفیدباہمی تعاون کے موجودوسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے پرزوردیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔

    عمران خان نے تنازعات کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے اورجنوبی ایشیا سمیت دنیامیں امن ،ترقی اورخوشحالی کے ویژن کو فروغ دینے کی اہمیت پرزوردیا۔

    فریقین نے سارک کے منشور اوراہداف کے حصول کے لئے اپنے عزم کااعادہ کرتے ہوئے علاقائی تعاون کے لئے سارک کے تحت اشتراک عمل آگے بڑھانے کی اہمیت پراتفاق کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.