• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11228
    Shaista Khan
    Participant

    لاہور(کلچرل رپورٹر) ترکی کے مقبول ڈرامہ”ارتغرل غازی“ کے ہیرو ایگن التان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں سے بہت پیار ملا جس پر میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میری ڈرامہ سیریل کی تعریف کی۔یہ بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی ۔یہ ایک اسلامی سٹوری تھی پاکستان عوام نے اسے بہت پسند کیا اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کرونگا۔مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتی ہے میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں۔میں ایک نجی ٹیکسٹائل کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں ۔مختصر دورہ ہے زیادہ سیر نہیں کر سکا کھانا زبردست تھا بس مرچیں زیادہ تھیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے اختتام پر کہاکہ “لاہور لاہور اے”۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.