Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15188
    Zaid
    Moderator

    پاکستان نے ایک عشرے بعد پاکستانی خاندانوں اور تاجروں کیلئے ویزے کی بحالی پر کویت کے تعاون کو سراہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ دوسرے خلیجی ملکوں میں مقیم پاکستانی تاجر اب کویت میں داخلے پر آن لائن ویزا سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی پابندیوں کے باعث صرف کویتی باشندے ہی کویت میں داخل ہو سکتے ہیں۔ تاہم طبی عملے کو استثنیٰ حاصل ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے متعلقہ حکام مختلف شعبوں میں پاکستان سے افرادی قوت برآمد کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے پر کام کر رہے ہیں۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جو مشترکہ مذہب اور اقدار کی بنیاد پر مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون دوطرفہ تعلقات کی علامت ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.