- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
لندن: پاکستانی وفد کی اسرائیل آمد کی خبر دینے والے نور داہری نے کہا ہے کہ ملکوں کے تعلقات آپس میں ہونے چاہئیں ،اسرائیل اور پاکستان کے تعلقات بھی بن جائیں گے۔
معروف اینکر پرسن منصور علی خان سے بات کرتے ہوئے منصور داہری نے بتا یا کہ ان کا تعلق پاکستان سندھ سے ہے اور وہ بیس سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں اس عرصے کے دوران پاکستان کا صرف ایک چکر لگا جو تقریباً آج سے دس سال پہلے کی بات ہے ۔
پاکستان نے تباہ کن ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
نور داہری نے بتا یا کہ وہ برطانیہ میں ایک تنظیم چلا رہے ہیں جو ’اسلام تھیولوجی آف کاونٹر ٹیرر ازم ‘کے نام سے کام کر رہی ہے ۔
منصور علی خان نے اس تھنک ٹینک کی فنڈنگ کے حوالے سے سوالات کیے تو نور داہری نے جواب دینے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہا کہ کچھ دوست فنڈنگ کرتے ہیں ۔منصور علی خان نے سوال کیا کہ آپ کو یہ معلومات کہاں سے ملیں کہ پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے تو نور داہری نے بتا یا کہ یہ انٹیلی جنس معلومات تھیں ۔
امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اٹھا دیا
منصور علی خان نے پوچھا کہ کس ایجنسی نے آپ کو یہ معلومات دیں تو نور داہری نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی مزید تفصیلات نہیں دے سکتا ،میرے ایم آئی سکس ،ایم آئی فائیو اور موساد سے بھی تعلقات ہیں ۔نور داہری نے اینکر پرسن کو مزید کہا کہ جب درست وقت آئے گا تو پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات آپ کے سامنے قائم ہونگے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.