• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11939
    Farhan Khan
    Participant

    امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی ڈاکٹر نے کینسر کے 200 ایسے مریضوں کا قرض معاف کر دیا ہے جو یہ ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ اس قرضے کی مجموعی تقریباً رقم ساڑھے چھ لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

    ان کا نام ڈاکٹر عمر عتیق ہے اور گذشتہ برس انھوں نے آرکنساس میں اپنا کلینک ختم کیا ہے جہاں وہ 29 برس تک کینسر کے مریضوں کا علاج کرتے رہے ہیں۔

    امریکہ میں مسلسل تیسرے روز ریکارڈ اموات، مزید چار ہزار افراد ہلاک

    تاہم اس کے بعد جب وہ واجب الادا رقم کے حصول کے لیے قرض اکٹھا کرنے والی ایک فرم کے ساتھ رابطے میں رہے تو انھیں لگا کہ ان کے بہت سے قرض خواہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور وہ ان کی فیس کی باقی ماندہ رقم لوٹا نہیں سکتے۔

    پھر جب کرسمس آئی تو انھوں نے اپنے مریضوں کے نام یہ پیغام لکھا کہ وہ انھیں تمام قرض معاف کرتے ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.