Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11202
    Zaid
    Moderator

    قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر معید یوسف خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات سے خطے میں اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہورہی ہے۔

    وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں چین کے سفیرNONG RONG سے باتیں کررہے تھے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ دونوں ممالک ہر محاذ پر متحد ہیں اور خطے کی ترقی کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔

    معید یوسف نے کہا کہ بھارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے مگر پاکستان اور چین مل کر اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ یہ کوششیں ناکام ہوجائیں۔

    معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان نے اقتصادی سفارتکاری پر توجہ مرکوز کررکھی ہے اور وزیراعظم نے اس مقصد کے لئے اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.