- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب جھوٹ بول کر بھاگے ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کے تحت انہیں جانے دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آئیں گے تو قانون کے مطابق جو مدد ہوسکے گی حکومت کرے گی۔ نواز شریف کے واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ عدالت کرے گی، عدالت نے نواز شریف کو مفرور قرار دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ہفتے عدالت نے این سی او سی کے فیصلے کو عدالتی منٹس کا حصہ بنایاتھا، سب کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے،عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے کہیں کوئی جلسہ نہیں کیا۔ اپوزیشن نے ہماری بات نہیں مانی اور جلسہ کیا، ہم پشاور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ جلسے میں نہیں آئے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.