Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14139
    Syed Muhammad
    Moderator

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

    یہ اتفاق رائے ابوظہبی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔

    انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، توانائی، ٹیکنالوجی، سیاحت اور افرادی قوت سمیت شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    ابوظہبی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو فراہم کئے گئے دو ارب ڈالر قرضے میں سہولت دینے کے متحدہ عرب امارات کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستان کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیر خارجہ نے مستقبل کے اپنے منصوبوں اور اس سال اکتوبر میں ہونے والی دبئی نمائش 2020ء میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعاون کی صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے دونوں ملکوں کی ترقی میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کے مثبت کردار کو سراہا۔انہوں نے اپنے ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور افغانستان میں جاری امن و مصالحتی عمل کی مدد کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں سے آگاہ کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.