Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15119
    Zaid
    Moderator

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں۔

    انہوں نے جمعرات کے روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن، استحکام اور خوشحالی کا انحصار پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر آنے پر ہے اور یہ صرف تنازعہ کشمیر کے حل کی صورت میں ممکن ہے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ وہ تمام فریقوں کی متنازعہ علاقے کی حیثیت تبدیل کرنے سے گریز کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔انہوں نے فلسطین کے مسئلے کے بارے میں قبضہ ختم کرنے کے ہدف کیساتھ بات چیت کی جلد از جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی ذاتی آزاد ریاست کا حق دیا جانا چاہئے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔وولکن بوزکیر نے افغانستان میں امن کے حوالے سے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لئے وہاں امن کا قیام انتہائی ضروری ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.