Jirga Pakistan

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 4 days ago by Shahid Masood.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7890
    Shahid Masood
    Participant

    پاکستان اور سری لنکا کورونا وائرس اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    یہ اتفاق رائے جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان اور سری لنکا کے صدرگوتا بایا راجاپاکسے کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ہوا۔

    دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سری لنکا کی کوششوں کو سراہا۔

    انہوں نے پاکستان کی موجودہ صورتحال اور مرض کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے سری لنکا کے صدر کو وبا کے باعث معاشرے اور معیشت پر ہونیوالے اثرات میں کمی کیلئے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں سہولت کے بارے میں اپنے عالمی اقدام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا اور تنازعے کے پرامن حل کے لئے اقدام پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر کو کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔  

    • This topic was modified 1 week, 4 days ago by admin.
    • This topic was modified 1 week, 4 days ago by admin.
    • This topic was modified 1 week, 4 days ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.