• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13439
    Aliya Sultan
    Participant

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

    انہوں نے آج دوشنبے میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ادارہ جاتی طریقہ کار سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے پاس اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاک ایران سرحدی منڈی کے جلد قیام سے دونوں ملکوں کو یکساں فوائد حاصل ہونگے۔

    شاہ محمود قریشی نے عالمی فورم پر کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت کرنے پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.