Jirga South Asia

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 3 days ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7934
    Syed Muhammad
    Moderator

    اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فرازنے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو کسی بھی پارلیمانی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے اور کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا۔

    وہ تشدد کے شکار افراد کی حمایت میں عالمی دن کے سلسلے میں ”انسانی حقوق کے بغیر انسان ” کے عنوان سے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس کا انعقاد وزارت اطلاعات نے کیا۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پرعزم ہے۔

    وزیر اطلاعات نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیر کے نصب العین کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کے احسن انداز میں حل تک دنیا کے سامنے بھارت کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنی کوششیں کرتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں یہی وقت ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بیدار ہو اور خطے کے زمینی حقائق اورخاص طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ادراک کریں جو ممکنہ ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.