• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10685
    Baqa Creatives
    Keymaster

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس کے وار روزانہ کی بنیاد پر تیز ہوتے جارہے ہیں اور 108 دن کے بعد ایک روز میں 34 اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 55 ہوگئی۔

    پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 ہوگئی۔

    شکست کا افسوس- آرمینیائی عوام نے وزیر اعظم کو غدارکہہ دیا

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 8 ہزار 221، سندھ میں ایک لاکھ 52 ہزار 72، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 258، بلوچستان میں 16 ہزار 226، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 409، اسلام آباد میں 22 ہزار 765 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 41 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 10 ہزار 182 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 686 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں اسلامی قوانین ختم کر دیے گئے

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 55 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 438، سندھ میں 2 ہزار 704، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 302، اسلام آباد میں 248، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 116 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.