Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12353
    Zaid
    Moderator

    بدعنوانی کے خلاف سرگرم بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے گلوبل کرپشن انڈیکس جاری کیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے۔

    کرپشن کے لحاظ سے 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا رینک 124 ہو گیا ہے۔ 2019میں کرپشن سےمتعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 120تھا۔

    اس سروے کے مطابق بہترین اسکور 100 پوائنٹس ہوتا ہے جبکہ کم ترین اسکور صفر شمار کیا جاتا ہے۔ صفر ایک انتہائی کرپٹ ملک یا شعبے کی نشاندہی کرتا ہے۔

    کرپشن کے حوالے سے پاکستان کا اسکور31 ہے اور گزشتہ سال32تھا۔ سال 2018 میں پاکستان کا نمبر33 اور2017 میں32 رہا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کرپشن سال2012 میں رہی جب اسکور27 پر آگیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کرپشن کے حوالے سے80 ویں نمبر پر ہے۔ سب سے کم کرپشن نیوزی لینڈ اور ڈنمارک ہے جن کا نمبر88واں ہے۔

    امریکہ میں کرپشن بڑھی ہے، گزشتہ سال اس کا نمبر69 تھا اور اس سال کی رپورٹ میں67 ہوگیا ہے۔ سب سے زیادہ کرپشن افغانستان، یمن، شام، جنوبی سوڈان اور صومالیہ میں ہے۔

    خیال رہے کہ  2018 کے’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘ میں پاکستان کا اسکور 33 تھا جو 2019 میں 32 ہوگیا۔

    سال2019 میں ڈنمارک اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر کم ترین کرپشن کے حامل ممالک رہے اور ان کا نمبر87واں تھا۔ صومالیہ، جنوبی سوڈان اور شام، فہرست میں سب سے نیچے تھے جہاں سب سے زیادہ بدعنوانی موجود تھی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.