- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months ago by
Shahid Masood.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
پاکستان نے آرمینیا کے وزیراعظم کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے جس میں جاری تنازعے میں پاکستان کی خصوصی فورسز پر آذربائیجان کی فوج کا ساتھ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اس معاملے پر بھی اپنا موقف واضح کیا ہے کہ آذربائیجان کی افواج اپنے وطن کے دفاع کیلئے کافی ہیں اور انہیں غیر ملکی افواج کی مدد درکار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ آرمینیا کی قیادت آذربائیجان کے خلاف اپنے غیر قانونی اقدامات پر پردہ ڈالنے کے لئے غیر ذمہ دارانہ پراپیگنڈہ کر رہی ہے جسے روکا جانا چاہئے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المعیاد امن اور معمول کے تعلقات کی بحالی کا انحصار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد اور آذربائیجان کی علاقائی حدود سے آرمینیا کی فوج کے انخلاء پر ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use