- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم یہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ منصفانہ اور فسلطینیوں کے لئے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان قطعی طور پر فلسطینی عوام کے جائز حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور فلسطین میں دیرپا امن کے لئے اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے۔ پاکستان 1967 کی سرحدات اور دالخلافہ القدس الشریف پر مشتمل آزاد ریاست فلسطین کا حامی ہے
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان پر دباو سے متعلق رپورٹس مسترد کر دی تھیں۔ زاہد حفیظ نے اپنے بیان میں کہا تھا میڈیا میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں وزیراعظم کے بیان کو حوالہ دیا گیا جو حقائق کے منافی ہے۔
وزیراعظم عمران سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے امریکا دباو ڈال رہا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کا اصولی موقف پیش کیا تھا۔
This article originally appeared on Neo News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.