- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین تیارکرلی، مشین کےذریعےووٹرکسی بھی نشان پرکلک کرکےووٹ ڈال سکےگا۔
وفاقی وزیرفوادچوہدری نے ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلےحصے پر انتخابی نشانات ہوں گے اور مشین کا دوسراحصہ پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس ہوگا جسے آفیسرہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین آن کرسکےگا۔
فوادچوہدری نے کہا کہ مشین کےذریعےووٹرکسی بھی نشان پر کلک کر کے ووٹ ڈال سکےگا، انتخابی نشان پرکلک کرکےالیکٹرانک ووٹ کاسٹ ہوجائےگا، مشین سےووٹ کےساتھ بیلٹ پیپربھی پرنٹ ہوسکےگا۔
انتخابات کے ليے ٹیکنالوجی کا استعمال۔ پاکستان نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی#Pakistan #SenateElections2021 @fawadchaudhry pic.twitter.com/JDFAPRVQ57
— Adeel Ahsan (@syedadeelahsan) February 22, 2021
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرپرووٹ کاسٹنگ کیلئے بھی اسےاستعمال کیا جا سکتا ہے، مشین کونادرا،نسٹ اور کامسیٹ کیساتھ شیئر کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزرات سائنس اورنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس نےبڑازبردست کام کیا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرمزیدکام جاری ہےاورآخری مراحل میں ہے، ضروری ہےہم ووٹنگ کوالیکٹرانک مشین کےاوپرلائیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ڈسکہ اورباقی جگہوں میں جوکچھ ہوااس سےنمٹنےکیلئےیہ بہت ضروری ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےالیکشن پرامن ہوں گے اور دھاندلی سےچھٹکارا مل جائے گا۔
This article originally appeared on ARY News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.