Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11446
    Shaista Khan
    Participant

     کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح حکومت پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی لگا دی۔

    پابندی سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ سے آنے والوں کیلئے سفری پابندی ایک ہفتےکیلئےہوگی۔

    برطانیہ میں کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کا اطلاق صرف کرسمس ڈے پر ہی کیا جا ئے گا

    برطانیہ سے آنےوالوں پر سفری پابندی کا اطلاق آج رات سے ہوگا تاہم ٹرانزٹ پروازوں سے آنےوالوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    برطانیہ سے آنے والوں پر پابندی کوروناکی نئی قسم کی وجہ سےلگائی گئی ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والے شہریوں کیلئےوطن واپسی پر شرائط لاگو ہوں گی۔

    سعودی حکومت کا خواتین عمرہ زائرین کے لئے بہترین اقدام

    پاکستان واپس آنےوالوں کیلئےفلائٹ سے72گھنٹے پہلے پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ برطانیہ سے آنے والے پاکستانیوں کیلئےایک ہفتے کاقرنطینہ لازمی ہوگا۔

    سول ایوی ایشن کو پابندی کےفیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اور تاکید کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے دوران برطانیہ سے آنے والے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ کرایاجائے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.