Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11765
    Syed Muhammad
    Moderator

    پاکستان نے بھارت کی وزارت خارجہ کی طرف سے کرک میں ہندو مندر کے واقعے سے متعلق بے بنیاد دعوؤں کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔

    دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بھارت کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق اپنے بے بنیاد خدشات ظاہرکرنے کی کوشش کی ہے حالانکہ وہ خود اقلیتوں کے حقوق کی انتہائی اورمسلسل خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کی حکومت کا ریکارڈ اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں سے بھرا پڑا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.