Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12084
    Zaid
    Moderator

    کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر دوبارہ جرمانہ عائد کردیا۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے پاکستان آنے والی ترکی کی ایک پرواز پر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائن پاکستانی ہوائی اڈوں پر کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی جس کی وجہ سے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائن نے بی کیٹیگری کے حامل ممالک کے 2 مسافروں کو بغیر کورونا منفی ٹیسٹ کے پرواز میں جگہ دی۔ اس سے قبل ترکش ائرلائن کوسال 2020 کے اکتوبر میں بھی وارننگ اور جرمانہ کیا گیا تھا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.