Jirga Sports

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10415
    Syed Muhammad
    Moderator

    فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

    راولپنڈی: پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیدی۔

    281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 255 رنز ہی بنا سکی ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 جبکہ وہاب ریاض نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر 112 رنز کی اننگز کھیلی۔

    اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 281 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل کے 71 رنز جبکہ امام الحق نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی طرف سے مذاربانی اور چیشارو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ میں اتوار کے روز کھیلا جائیگا۔ 

    This article originally appeared on Neo News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.