Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #16238
    Syed Muhammad
    Moderator

    پاکستان نے چترال کے علاقے میں پاک افغان بین الاقوامی سرحد کے ساتھ افغان نیشنل آرمی کے مقامی کمانڈر کی درخواست پر چھیالیس افغان فوجیوں کو پناہ فراہم کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اروندو سیکٹر چترال کے دوسری جانب افغان نیشنل کے مقامی کمانڈر نے پاک فوج سے افغان نیشنل آرمی اور بارڈر پولیس کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس اہلکاروں کے لئے پناہ اور محفوظ راستے کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ افغانستان میں سلامتی کی بدلتی صورتحال کے باعث پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر اپنی فوجی چوکیوں کا تحفظ نہیں کر سکے۔پاک فوج نے معلومات اور ضروری کارروائی کے لئے افغان حکام سے رابطہ کیا ہے۔افغان حکام اور ضروری فوجی کارروائی کے بعد پانچ افسروں سمیت چھیالیس فوجیوں کو پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ فراہم کیا گیا ہے۔افغان فوجیوں کو فوجی روایات کے مطابق کھانا، پناہ اور ضروری طبی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ان افغان فوجیوں اور افسروں کو باضابطہ طریقہ کار کے تحت باوقار انداز میں افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.