Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12184
    Syed Muhammad
    Moderator

    پاکستان نے آج دوہزار 750 کلومیٹر کی حدود تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائنز اور تکنیکی عوامل کو بہتر بنانا تھا۔

    بحیرہ عرب کی سمندری حدود میں کیا جانے والا یہ کامیاب تجربہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ، Nescom کے چیئرمین، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے آج میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.