- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
پاکستان نے بدھ کے روز ایٹمی صلاحیت کے حامل زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بیلسٹک میزائل 290 کلومیٹرز تک ایٹمی اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ تجربہ آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی آٹھویں فیلڈ تربیتی مشقوں کے دوران کیا گیا۔
کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سٹرٹیجک پلان ڈویژن کے اعلی افسران اور سٹرٹیجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربہ کا مشاہدہ کیا۔
آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر نے پیشہ وارانہ تیاریوں اور ہتھیاروں کے نظام کو فعال بنانے کیلئے شاندار معیار پیش کرنے کی تعریف کی۔
صدر، وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربہ کرنے پر سائنسدانوں انجینئروں اور آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے تمام شعبوں کو مبارکباد دی ہے۔
غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے کے ساتھ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی سالانہ فیلڈ تربیتی مشقوں کا بھی اختتام ہوا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.