Jirga Sports

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7844
    Syed Muhammad
    Moderator

    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں کے مزید دو ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے کھلاڑی جن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان کا دوبارہ 26 اور 27 جون کو ٹیسٹ لیا جائے گا۔

    وہ کھلاڑی ہی پاکستان ٹیم کے سکواڈ میں جائے گا جن کادو مرتبہ منفی ٹیسٹ آئے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا چارٹر طیارہ 28 جون کو لاہور سے مانچیسٹر کے لیے روانہ ہوگا تاہم ہمارے پاس ابھی وقت ہے کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کے مزید ٹیسٹ لے سکیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.