Jirga South Asia

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 weeks, 1 day ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8335
    Syed Muhammad
    Moderator

    چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

    اتوار کے روز اسلام آباد میں یوم الحاق پاکستان کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نئے قوانین کے نفاذ کی سخت مذمت کی جن کا مقصد مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں اپنے شہریوں کو آباد کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
    شہریار آفریدی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اس غیر قانونی عمل کا نوٹس لے اور اسے رکوائے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو منظم انداز میں تبدیل کررہا ہے۔

    سردار مسعود خان نے سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کو دہشتگرد تنظیم قرار دلوانے اور بھارت کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی مہم کا آغاز کرے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.