Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15067
    admin
    Keymaster

    اسلام آباد: عالمی برادری عمران خان کو ماحولیاتی قیادت دینے پر تیار ہو گئی ، پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی۔

    نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوانا شروع کر دیا، پاکستان کو 5جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی ، پاکستان کو تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

    Image

    کانفرنس میں شرکت کیلئے صرف چار عالمی شخصیات کا چناؤ کر لیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کو عالمی موحولیات کانفرنس کی صدارت کیلئے بھی چن لیاگیا، وزیر اعظم چار جون کی رات کو عالمی کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے ۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس ، پوپ اور جرمن چانسلر شرکت کریں گے ۔ پانچ جون کو پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اہم اعلانات کرے گا، بلین ٹری ، کلین اینڈ گرین پاکستان کو اجاگر کیا جائے گا۔ الیکٹرک وہیکل پالیسی ، نیشنل پارک ، گرین جابز کو اجاگر کیا جائے گا

    معاون خصوصی امین اسلم نے عالمی یوم ماحولیات سے متعلق انتظامات شروع کر دیے ۔

    [embed]https://twitter.com/i/status/1396503584099815431[/embed]

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.