Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15341
    admin
    Keymaster

    پاکستان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ المناک واقعہ اسلامو فوبیا میں منظم اضافے کا ایک اور اظہار ہے ۔

    صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ ایسے واقعات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ عالمی برادری بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کیلئے مل جل کر کام کرے۔انہوں نے کہاکہ ہم اسلامو فوبیا کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ONTARIO کے علاقے لندن میں پاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد کو زندگی سے ہاتھ دھونا پڑے ۔ہم جاں بحق افراد اوران کے اہل خانہ کیلئے دعا گو ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ اوٹاوہ میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور ٹورمنٹ میں کونصلیٹ جنرل اس معاملے کے حقائق معلوم کرنے اور اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کینیڈا کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.