Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12231
    Syed Muhammad
    Moderator

    پاک بحریہ آئندہ ماہ کراچی میں ساتویں کثیرالملکی بحری مشق امن منعقد کررہی ہے ۔

    اس مشق کے دوران دنیا بھر سے بحری افواج امن کے ہدف کے حصول کیلئے ایک پلیٹ فارم پر مشترکہ کارروائیاں اور اپنے تجربات کا تبادلہ کریں گی۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس سال چالیس سے زائد ملکوں کی بحری افواج اپنے اثاثوں سمیت کثیر الملکی بحری مشق امن میں حصہ لیں گی جو “امن کیلئے متحد” کے مقصد کے تحت ہورہی ہیں۔

    بحری مشق امن بحری تعاون کو مضبو ط بنانے محفوظ بحری ماحول کے فروغ اور علاقائی وعالمی بحری امن اور استحکام کیلئے کلیدی کردارادا کرے گی۔

    پاک بحریہ کثیر القومی مشق “امن” کا انعقاد 2007 سے مسلسل کر رہی ہے، مشق میں عالمی بحری افواج مشترکہ آ پر یشنز اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ امن مشق محفوظ میری ٹائم ،علاقائی اور عالمی بحری امن میں اہم کردار اداکرے گی۔

    خیال رہے پاک بحریہ میری ٹائم سرحدوں کی دفاع سے لے کر گہرے سمندروں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے تک، قومی اثاثوں کی حفاظت سے لےکر علاقا ئی اشتراک تک اور علاقائی بحری سکیورٹی گشت سے لے کر عالمگیر شراکت داری تک ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.