- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہاہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن کے قیام کیلئے مثبت کردارادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
آج کراچی میں کثیر الملکی بحری مشق امن 2021 کی پرچم کشائی کی تقریب کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ اپنے پیغام میں بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ پاک بحریہ نے بحری تحفظ اور خطے کے پانیوں میں امن کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ان میں سے ایک اقدام ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول کاقیام ہے جس کا مقصد بحری سرگرمیوں کیلئے سمندری حدود کو محفوظ بنانا اور ہرطرح کی غیرقانونی سرگرمیوں پرنظر رکھنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستانی دستے کے کمانڈرایڈمرل نوید اشرف نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور امیدظاہر کی کہ یہ مشق شریک بحری رستوں کے ساتھ تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ میں مثبت کردارادا کرے گی ۔
انہوں نے کہاکہ اس مشق کا مقصد علاقے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا اور بحری ماحول کو خطرات سے محفوظ بنانا ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.