- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 months, 2 weeks ago by
admin.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں بحری جہاز شکن میزائلوں کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی جنگی تیاری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے سینئر نیول آفیسرز کے ہمراہ میزائل فائرنگز کا مشاہدہ کیا۔
یہ میزائل پاک بحریہ کے بحری جہاز، ہوائی جہازاور ہیلی کا پٹر سے داغے گئے،جنہوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ میزائلوں کی یہ کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور حربی قابلیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آ پریشنل تیاریوں اور قومی میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت کے سلسلہ میں تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے آفیسرز اور جوانوں کے جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ قابلیتوں کو بھی سراہا۔
#PakNavy conducted Live Weapon Firing (LWF) of anti-ship missiles from Surface & Aviation platforms in North Arabian Sea. CNS Admiral Muhammad Amjad Khan Niazi witnessed LWF as CG. The Adm expressed satisfaction over combat readiness to defend Pakistan’s maritime frontiers. pic.twitter.com/SqixvbZYXs
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) October 28, 2020
میزائل فائرنگ کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے اس امر کو دہرایا کہ پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے خلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کاموثر جواب دینے اور بحری دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کیلئے ہر دم مستعدہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے جنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.