Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12401
    Syed Muhammad
    Moderator

    کراچی: پاکستان اور چین کے تعاون سے پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل جہاز 054 فریگیٹ کی چین میں لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔

    پاک بحریہ کے لیے بننے والے دوسرے ٹائپ 054 کلاس فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب ہوڈونگ ژونگوا شپ یارڈ شنگھائی چین میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں کموڈور اظفر ہمایوں (چین میں چیف نیول اورسیز) نے بطور مہمان خصوصی شریک تھے جب کہ چین کے اعلیٰ عہدے داروں ، چائنہ شپ بلڈنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی اور ہوڈونگ ژونگوا شپ یارڈ کے اہل کاروں نے شرکت کی۔

    مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان جہازوں کی شمولیت پاکستان کے بحری دفاع اور حربی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کرے گی۔ انہوں نے عالمی وبا کے باوجود ہوڈونگ ژونگوا شپ یارٖڈ اور M/s CSTC کی جانب سے اس پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کرنے پر مہمان خصوصی نے اُن کی محنت اور جذبے کو سراہا۔

    پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ٹائپ 054 فریگیٹ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جہاز ہیں جن میں جدید ترین سطح آب، زیر آب اور فضائی ہتھیاروں کے سسٹم نصب ہوں گے۔ یہ جہاز الیکڑانک وارفیئر، فضائی و سمندری سرویلنس اور ایکوسٹک سنسرز سے لیس ہیں جو کہ کمبیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپس میں جڑے ہیں۔ پاک بحریہ نے چار ٹائپ 054 A/P فریگیٹ کا معاہدہ 2017ء میں کیا تھا۔ تمام جہاز اپنے طے شدہ منصوبے کے مطابق فراہم کیے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ لانچنگ تقریب کا یہ دن پاک چین دوستانہ تعلقات کے 70 سال پورے ہونے کا دن بھی ہے جس کی بنیاد دوستی اور باہمی اعتماد ہے۔

    This article originally appeared on Express News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.