Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13421
    Syed Muhammad
    Moderator

    پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور پی این ایس عظمت نے قطر کی امیری بحری فورس کے ساتھ مشترکہ بحری مشق ”اسدالبحر ”میں حصہ لیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دوحہ آمد پر قطر امیری نیول فورسز کے سینئر افسران نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے میزبان حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    اس ضمن میں پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہازوں کے قطر کے دورہ اور مشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحری اور فضائی افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.