Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10681
    Syed Muhammad
    Moderator

    بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی صورتحال ، جاری افغان امن عمل ، سرحدی انتظام ،دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے امور زیر غور آئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل افتخار بابر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے افغان سفیر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاک افغان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں ان کی خدمات معاون ثابت ہونگی ۔

    دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے مابین غیرمعمولی بھائی چارے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں مزید مستحکم بنانے کا عہد کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.