- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months ago by
Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
آرمی چیف بہاولپور کور کا دورہ، اسنائپر ٹریننگ کا مشاہدہ کیا، انتہائی دور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر جوانوں کی مہارت کو سراہا، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ جاری رکھنی چاہیے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ جاری رکھنی چاہیے،جوانوں کی صلاحیت بڑھانے میں بہترین تربیت کا کردار ہوتا ہے، آرمی چیف نے انتہائی دور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر جوانوں کی مہارت کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور کا دورہ کیا۔
#COAS visited Bahawalpur today. COAS was briefed on operational, training and administrative matters of Bahawalpur Corps. COAS also witnessed snipers’ training of soldiers who demonstrated successfully shooting targets at long ranges as far as 1500 meters. (1/4) pic.twitter.com/41Ykwfs1UF
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 15, 2020
کورکمانڈر بہاولپورلیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو بہاولپور کور کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریژن میں سولجر کلب کا بھی افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کی نشانہ بازی کی صلاحیتوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ پاک فوج کے نشانہ بازوں نے 1500میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ آرمی چیف نے انتہائی دور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر جوانوں کی مہارت کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ جاری رکھنی چاہیے۔ جوانوں کی صلاحیت بڑھانے میں بہترین تربیت کا کردار ہوتا ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use