Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12261
    Syed Muhammad
    Moderator

    راولپنڈی،شمالی وزیرستان میںسیکیورٹی فورسزکے  خفیہ آپریشن میں دو اہم کمانڈروں سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی۔ اس خفیہ آپریشن کےدوران 5دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور شامل ہیں، سید رحیم 2007 سے اب تک 17 دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا، سید رحیم وانا، میر علی میں خودکش سینٹرز کا انچارج تھا۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق  ملک دشمن ایجنسیوں  نے کمانڈر رحیم کو ٹارگٹ کلنگ، دہشت گرد بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ کمانڈر سید رحیم میرعلی کے 4 قبائلی عمائدین، 3 انجینئرز کے قتل میں ملوث تھا۔ جبکہ سیف اللہ سیکیورٹی فورسزپربارودی سرنگوں کےحملوں میں ملوث تھا۔

    یاد رہے کہ 14 جنوری کو شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے اور 3 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.