Jirga South Asia

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7964
    admin
    Keymaster

     پاک فوج کے جوانوں نے اتوار کو کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارت کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ گرا دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈرون کنٹرول لائن کے پاکستانی سائیڈ میں 850 میٹر اندر آیا تھا۔
    یہ رواں سال پاک فوج کے جوانوں کی طرف سے گرایا جانے والا بھارت کا نواں ڈرون تھا۔

    آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ پاک فوج نے رواں سال 9واں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔ حالیہ تباہ ہونے والا بھارتی کواڈ کاپٹر ایل اوسی سے 850 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں گرایا گیا۔

    خیال رہے کہ پانچ جون کو بھی پاک فوج نے ایل او سی کے خنجر سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا تھا۔ یہ جاسوس کواڈ کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.