Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11072
    admin
    Keymaster

    جب یہ تباہی مچی اس وقت ایک ڈرون اس مقام کی فلم بنا رہا تھا۔

    نیشنل سائنس فاؤنڈیشن نے جمعرات کو ایک انتہائی اہم لمحے کی ویڈیو فوٹیج جاری کی جس وقت Arecibo آبزرویٹری کا 900 ٹن وزنی پلیٹ فارم نیچے بنی ہوئی 1،000 فٹ چوڑی ڈش کے اوپر گر گیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منگل کے روز ایک ڈرون ان کیبلز کی انتہائی نزدیک سے جانچ پڑتال کر رہا تھا جنہوں نے ڈش کے اوپر پلیٹ فارم کو اس وقت تک تھام رکھا تھا۔

    اس بہت بڑی ریڈیو ٹیلی سکوپ کی ویڈیو میں ڈرون فوٹیج کے علاوہ وزیٹر سینٹر میں نسب ایک کیمرے سے حاصل کی گئی فوٹیج کو بھی دکھایا گیا ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ پورٹو ریکو کے جنگل میں زمین کے بالکل اوپر ڈش میں پورا پلیٹ فارم گر رہا ہے۔ سیمنٹ ٹاورز کے دو بڑے حصے جن سے کیبلز منسلک تھیں وہ بھی گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس سے پہلے ان میں سے ایک کیبل اگست میں اور دوسرا نومبر میں ٹوٹ چکے ہیں، جس نے دوربین کو غیر مستحکم کیا۔

     

    Video Source: CNET YouTube Channel

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.