Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7898
    Zaid
    Moderator

    لاڑکانہ پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ادویات قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

    کراچی: لاڑکانہ میں سندھ حکومت کی چوری ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی بر آمدگی کیلئے پولیس کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات پرائیویٹ گوداموں سے بر آمد کرلیں،جبکہ دوسری جانب قبرستان سے بھی پولیس نے بھاری مقدار میں ادویات بر آمد کرلی ہیں۔

    ذرائع نے بتایاکہ درگاہ قائم شاہ کے قریب قبرستان میں ادویات کے 26 کارٹن برآمد کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے 2 پرائیویٹ گوداموں سے 2 کروڑ کی سرکاری ادویات برآمد کی تھی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار تین ملزمان کی نشاندہی پر گزشتہ روز قبرستان سے ادویات برآمد کی گئی ہیں۔لاڑکانہ پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ادویات قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ لاڑکانہ سے برآمد کی جانے والی ادویات پر سندھ حکومت کی ناٹ فار سیل کی مہر لگی ہوئی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.