- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 4 months ago by
Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
ویب ڈیسک: جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ کے مطابق پیر 14 ستمبر کو سورج طلوع ہونے کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ یہ رواں سال (2020ء میں) چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا چوتھا موقع ہو گا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر ماجد نے مزید بتایا کہ پیر کی صبح 09:33:54 پر چاند مکہ مکرمہ کے افق پر 895840 ڈگری کی اونچائی پر ہو گا۔ اس موقع پر چاند 13.7% روشن ہو گا اور سورج سے اس کا فاصلہ 373958 کلو میٹر ہو گا۔
انجینئر ماجد کے مطابق اس موقع پر عملی طور پر آسان طریقے سے قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ دور دراز رہنے والے افراد اپنے مقامات پر رہتے ہوئے چاند کو دیکھ کر بیت اللہ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں 14 ستمبر پیر کے روز طلوع آفتاب سے چند گھنٹے قبل مہینے کے اواخر کا چاند زہرہ سیارے کے ساتھ جوڑی کی حالت میں ہو گا۔ اس شان دار منظر کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔
جدہ کی فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے سربراہ کے مطابق چاند اور زہرہ آسمان میں سورج کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے روشن ترین اجسام ہیں۔ لہذا انہیں صبح کی روشنی کے آغاز کے ساتھ ہی ایک خوب صورت منظر میں دیکھا جا سکے گا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use