Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11454
    Zaid
    Moderator

    قومی ایئرلائن نے سعودی حکومت کی جانب سے تمام بین الاقوامی پروازوں کو ایک ہفتے تک منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد آج سے سعودی عرب کے مختلف شہروں کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے کہا کہ یہ اقدام کورونا وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے کیا گیا کہ پروازیں روکی جا رہی ہیں اور معطلی کے اس دورانیے میں مزید توسیع ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہورجدہ لاہور، اسلام آباد، دمام اسلام آباد، لاہور،دمام لاہور اور کراچی مدینہ کراچی کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے مدینہ منورہ، مدینہ منورہ سے کراچی، مدینہ منورہ سے ملتان اور کراچی جدہ کراچی کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے اپنی فضائی حدود عالمی پروازوں کیلئے کھولنے تک یہ پروازیں منسوخ رہیں گی۔

    سعودی حکومت کا خواتین عمرہ زائرین کے لئے بہترین اقدام

    انہوں نے مسافروں سے کہا کہ مزید معلومات اور ضروری رہنمائی کیلئے 786-786-111 کے ذریعے پی آئی اے کے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں اور پی آئی اے کے کال سینٹرز کے ذریعے اپنے درست رابطہ نمبرز کا اندراج کروائیں تاکہ پروازوں کی صورتحال کے بارے میں وہ آگاہ رہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.