- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
کراچی (آن لائن) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں 6 سے 9 سیٹر والے تمام چنگچی رکشے غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپو رٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں چلنے والے چنگ چی رکشوں کے مالکان کے پاس اگر روٹ پرمٹ فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر کاغذات نہ ہوں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشوں کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں، یہ شکایات ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سے متعلق ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق رکشوں کی فٹنس نہ ہونے اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور ایکسیڈنٹس کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، صوبے کے تمام ایس ایس پیز اور ریجنل سیکریٹریز ٹرانسپورٹ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں مسئلے کی نشان دہی کی گئی ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.