Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9297
    Zaid
    Moderator

    مانیٹرنگ ڈیسک – امریکی شہر مین ہٹن میں پراسیکیوٹرز نے اقوام متحدہ کے ایک سابق ملازم پر عراق، مصر اور امریکا میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور تحقیقاتی اداروں کے سامنے غلط بیانی کے الزام میں جرد جرم عائد کردی ہے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ کریم الکورانی نے 2005 سے 2018 کے درمیان اقوام متحدہ کے مختلف اداروں میں اہم عہدوں پر کیا اور اس دوران وہ عراق، مصر اور امریکا میں تعینات رہے۔

    استغاثہ نے کریم الکورانی پر دو الزامات عائد کیے ہیں۔ ایک الزام یہ ہے کہ ملزم نشہ آور اشیا کھلا کر خواتین کو بے ہوش کرنے کے بعد ان کی آبرو ریزی کرتا رہا اور پھر ‘ایف بی آئی’ نے تفتیش شروع کردی تو حکام کے سامنے غلط بیانی بھی کی۔

    ایک خاتون نے 2016 میں الزام عائد کیا تھا کہ عراق میں تعیناتی کے دوران کریم الکورانی نے اپنے اپارٹمنٹ میں اسے نشہ آور چیز کھلائی اور بے ہوش ہونے کے بعد اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    تفتیش کاروں کے مطابق الکورانی نے 2009 اور 2016 کے درمیان پانچ دیگر خواتین کو بھی اسی طرح زیادتی کا نشانہ بنایا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم خواتین کی عصمت ریزی کے بعد انہیں بتا دیا کرتا تھا۔

    ملزم کو بدھ کو نیو جرسی میں گرفتار کیا گیا۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.