Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13505
    Syed Muhammad
    Moderator

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے جو ترکی کے سرکاری دورے پر انقرہ میں ہیں۔

    ترکی کے قومی دفاع کے وزیر جنرل ریٹائرڈ HULUSKI-AKARسے ملاقات کی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے ترک مسلح افواج کے کمانڈر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاسر GULERسے بھی الگ الگ ملاقات کی ۔

    انہوں نے ترکی کی ایروسپیس صنعت کا بھی دورہ کیا ۔ ملاقاتوں میں دونوں فریقوں نے سلامتی اورانسداد دہشتگردی سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کے تناظر میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

    فریقین نے دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور شاندار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ترک فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو ایک پروقار تقریب میں ترکی کا سب سے اعلیٰ فوجی اعزازLEGION OF MERITبھی دیا گیا ۔

    اس سے قبل ترک جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو ترک مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

    چیئرمین جے سی ایس سی نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.