Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10043
    Zaid
    Moderator

    ویب ڈیسک – چینی ماہرین نے پشاور بی آر ٹی کے بسوں میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرلی ہیں۔ کمپنی  نے تحقیقاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بسوں میں متعدد الیکٹرک آلات تبدیل ہوں گے اور اس پر آنے والے اخراجات کمپنی برداشت کرے گی۔

    پشاور بی آر ٹی کا افتتاح رواں سال 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا مگر افتتاح کے بعد ایک ماہ کے اندر 4 بسوں میں آگ لگ گئی  جس کے باعث 16 ستمبر کو صوبائی حکومت نے بسوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کا فیصلہ کرتے ہوئے سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

    خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی بسیں چینی کمپنی سے خریدی تھیں۔ اس لیے بسوں کی جانچ پڑتال اس کمپنی کے ماہرین نے کی۔ بدھ کو ماہرین نے تحقیقاتی رپورٹ خیبرپختونخوا حکومت کو پیش کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق افتتاح کے بعد غیر معمولی بیرونی حالات بی آرٹی میں نقص کا باعث بنی۔ بسوں میں غیر معمولی رش کے باعث موٹر کنٹرولر پر دباؤ پڑتا تھا جس کا بوجھ بسوں میں لگے کیپیسٹر پر جاتا تھا اور اس کے نتیجے میں کیپسٹر جل کر بس میں آگ لگنے کا سبب بن رہا تھا۔

    ماہرین نے اپنی رپورٹ میں ان تمام مسائل کا دیرپا حل بھی تجویز کیا ہے جو بیرونی حالات کا مقابلہ کرے گا اور اگلے 12 سال تک کارآمد ہوگا۔ یاد رہے کہ ان بسوں کی وارنٹی 12 سال ہے۔

    اس رپورٹ کی روشنی میں کمپنی تمام بسوں میں نصب موٹر کنڑولرز کو اپڈیٹ اور تبدیل کرے گی۔ بسوں کے درجہ حرارت کو مناسب طور پر برقرار رکھنے کے لیے اقدامات سمیت بسوں کی وائرنگ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

    بی آر ٹی چلانے والی کمپنی ٹرانس پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام بسیں اور ان کے آلات وارنٹی میں ہیں۔ بسوں کے آلات کی مرمت، اپدیٹینگ سمیت تبدیلی کا خرچ بس کمپنی خود برداشت کر رہی ہے۔ بس کمپنی کی سفارش پر بی آر ٹی سروس کو 25 اکتوبر تک بحال کردیا جائے گا۔

    صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش پشاور نے سماء کو بتایا کہ بی آرٹی بسوں میں کپسٹر کی استعداد کاربڑھایا جارہا ہے جبکہ بسوں میں دیگر معمولی نقائص بھی موجود ہیں جن کو دور کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ چینی کمپنی بسوں میں پرزوں کی تبدیلی کے اضافی چارجز نہیں لے گی۔ بسیں وارنٹی میں ہیں، تمام اخراجات کمپنی کے ذمہ ہوں گے۔ تمام بسوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور بی آرٹی سروس 25 اکتوبر سے دوبارہ بحال کردی جائے گی۔

    This article originally appeared on Samaa TV

    • This topic was modified 1 week, 5 days ago by Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.