• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11816
    Aliya Sultan
    Participant

    بیجنگ: معروف آن لائن ای کامرس کمپنی ’علی بابا‘ کے بانی جیک ما گزشتہ دو ماہ سے پُراسرار طور پر منظر سے غائب ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک ما نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک فنانشل ٹیکنالوجی کی ہونیوالی کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنے خطاب میں حکومتی ریگولیٹرز اور ریاستی بینکوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس تقریر کے بعد سے جیک ما منظرع ام سے غائب ہیں اور دو ماہ سے زائد عرصے سے وہ عوامی سطح پر نہیں دیکھے گئے۔

    انگین آلتان نے پاکستانی نجی فرم سے معاہدہ منسوخ کر دیا

    جیک ما اعلان کے باوجود اپنے ہی رئیلٹی ٹی وی شو میں بھی نظر نہیں آئے اور ان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے اکتوبر کے بعد سے کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کی گئی۔ دوسری جانب چینی حکام نے دسمبر میں علی بابا کی اجارہ داری کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں۔

    خیال رہے کہ جیک ما دنیا کی معروف ترین آن لائن ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک چینی کمپنی علی بابا کے بانی ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 48.2 ارب ڈالر ہے۔ کورونا کے دوران جیک ما نے پاکستان سمیت کئی ممالک کی مدد کی تھی اور حفاظتی سامان و آلات بھجوائے تھے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.