• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11141
    Shahid Masood
    Participant

    چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہاہے کہ مستقبل کے تعلقات کے بارے میں درست فیصلے کا انحصار امریکہ پر ہے۔

    چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں امریکہ چین بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وفد کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ چین اور امریکہ وبائی امراض سے نمٹنے، معاشی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے جیسے شعبوں میں مکمل طور پر تعاون کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کے بارے میں امریکی پالیسی درست سمت کی طرف بڑھے گی۔

    وانگ ای  نےدوطرفہ تعلقات کے مستقبل کی ترقی کے بارے میں  اسٹریٹجک تفہیم کو بہتر بنانے ، تبادلوں اور بات چیت کو مستحکم کرنے ، باہمی مفید تعاون کو فروغ دینے ، تنازعات اور اختلافات کو حل کرنے ، اور رائے عامہ کی فضا کو بہتر بنانے کے حوالے سے پانچ تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں شریک امریکی نمائندوں کا کہنا تھا کہ امریکہ  چین بزنس کونسل دونوں ممالک کے  تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور چین کی معاشی ترقی کی معمول پر واپسی کو سراہتی ہے ، جس نے عالمی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیاہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.