• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 4 days ago by Shahid Masood.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9423
    Shahid Masood
    Participant

    بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے اپنی فوج کے بارے میں متنازعہ امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کو سب سے بڑا خطرہ امریکا سے ہی ہے۔

    جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے میں چھپنے والی خبر کے مطابق چینی وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اپنی سالانہ کانگریشنل رپورٹ میں چینی فوجی پالیسیوں کو مسخ کرکے پیش کیا۔

    چین کی جانب سے امریکی وزارت دفاع کی اس رپورٹ کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے فوجوں کے باہمی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ رپورٹ یکم ستمبر کو جاری کی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ چینی فوج کو نظر انداز کرنے سے قومی مفادات کو شدید نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    چین کی جانب سے امریکی رپورٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا نے خود ہی بدامنی پھیلائی، انٹرنیشنل نظم وضبط کی خلاف ورزی کی اور عالمی امن کو تباہ کیا۔ اس کی ہی وجہ سے عراق، شام، لیبیا اور دیگر ممالک میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک یا بے گھر ہوئے۔

    چینی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے خود احتسابی کے بجائے چینی فوج کے بارے میں غلط بیانات جاری کیے۔ ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ چینی قومی دفاع اور فوجی عزائم پر حقیقی بنیادوں پر غور کرے۔ چین کی فوجی صلاحتیں صرف دفاعی نوعیت کی ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.